اہم خبریں

میسی کو پہنائے گئے عربی چوغے ’’بشت‘‘ کی قیمتوں پر قیمتیں لگنے لگیں ،سب سے زیادہ قیمت کس نے اور کتنی لگائی؟

مسقط (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق ارجنٹائن کے فٹ بال سٹار لیونل میسی نے جو عربی چوغہ، جسے ’’بشت‘‘ کہا جاتا ہے، ورلڈ کپ اٹھاتے ہوئے پہنا تھا۔ اس کو خریدنے کیلئے ایک ملین ڈالر کی پیش کش کردی گئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ پیشکش عمانی شوریٰ کے […]

پی ٹی آئی ہنگامہ برپا کرنا چاہتی ہے،کوئی سیاسی بحران نہیں،اگر ایسا ہواتو 2ماہ کیلئے گورنر راج لگایا جائیگا، رانا ثنااللہ

لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ہنگامہ برپا کرنا چاہتی ہے۔ چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب اپنی ذمہ داری نبھائیں، پنجاب میں کوئی سیاسی بحران نہیں،اگر ایسا ہواتو 2ماہ کے لیے گورنر راج لگایا جائیگا، نئے وزیر اعلیٰ کے ناموں پر غور نہیں کیا، حمزہ شہبازہمارےامیدوار […]

کسٹم حکام کی کارروائی،11کروڑ روپے مالیت کے غیر ملکی سامان کی ا سمگلنگ ناکام بنا دی

کوہاٹ(نیوز ڈیسک) کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ یوسف حیدراورکزئی نے کہا کہ انڈس ہائی وے پر ٹنل کے قریب کسٹم کی کارروائی ، 11کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان کی ا سمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ یوسف حیدراورکزئی نے کہا کہ جمعرات کو کسٹم حکام نے کارروائی کی جس کے نتجیے میں افغانستان سے […]

بھارت پاکستان کیخلاف دہشتگردی کی سر پرستی ختم کرے، افغانستان سے پاکستان کیخلاف ہونیوالی دہشتگری ختم ہونی چاہیے، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت پاکستان سمیت پورے جنوبی ایشیا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہاہے،بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سر پرستی ختم کرے، پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے جنم لینے والے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔جمعرات کو دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز […]

رمیز راجہ کی زیر صدارت چلنے والی رجیم اب نہیں رہی، کرکٹ بحران کا خاتمہ ہونے جارہا، نجم سیٹھی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کی صدارت میں چلنے والی رجیم اب نہیں رہی۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں رجیم چینج کا عمل شروع ہو گیا۔وزیر اعظم کے نوٹیفکیشن بعد مینجمنٹ کمیٹی آج کرکٹ بورڈ پہنچے گی۔جمعرات کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی […]

طالبان یونیورسٹی کے دروازے بند کرکے خواتین کو علم حاصل کرنے سے نہیں روک سکتے، ملالہ یوسف

سوات (نیوز ڈیسک)نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ طالبان یونیورسٹی کے دروازے بند کرکے خواتین کو علم حاصل کرنے سے نہیں روک سکتے۔طالبان کی جانب سے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کے خلاف ملالہ یوسف زئی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ […]

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے مچیوںکی سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ آکلینڈ سے امارات ائیر کی پرواز سے لگ بھگ 17 گھنٹے سے زائد کا مسلسل سفر طے کرکے آج علی الصبح دبئی پہنچا جہاں کیوی ٹیم اور آفیشلز […]

ٹی ٹی پی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے،ہم ان کیخلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں، وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی گفتگو

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پاکستان کے لیے ریڈ لائن ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں۔جمعرات کو وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی […]

سربراہ پاک بحریہ کا دورہ مراکش ،ہم منصب سے ملاقات ، میری ٹائم سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

کراچی(نیوز ڈیسک)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا دورہ مراکش ،بحریہ کے سربراہ سے خصوصی ملاقات کی جس میں دو طرفہ بحری تعاون اور میری ٹائم سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعرات کو ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مراکش کا سرکاری دورہ […]

آج گورنر ہاؤس کے باہر عوامی اعتماد کا فیصلہ ہو جائے گا ، مسرت جمشید چیمہ

لاہور (نیوز ڈیسک) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ 76 وزراء کی نا اہل فوج ملک کو معاشی بحران میں دھکیل چکی ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ گورنر پنجاب کے پاس وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار نہیں اور […]