کوہاٹ(نیوز ڈیسک) کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ یوسف حیدراورکزئی نے کہا کہ انڈس ہائی وے پر ٹنل کے قریب کسٹم کی کارروائی ، 11کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان کی ا سمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ یوسف حیدراورکزئی نے کہا کہ جمعرات کو کسٹم حکام نے کارروائی کی جس کے نتجیے میں افغانستان سے بلوچستان کے راستے آنے والے کنٹینر سے 11 کروڑ سے زائد کا سامان برآمد کیا گیا۔تحویل میں لے گئے سامان میں غیر ملکی کپڑا ، ٹائرز اور چائنہ سالٹ وغیرہ شامل ہیں۔