آج گورنر ہاؤس کے باہر عوامی اعتماد کا فیصلہ ہو جائے گا ، مسرت جمشید چیمہ

لاہور (نیوز ڈیسک) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ 76 وزراء کی نا اہل فوج ملک کو معاشی بحران میں دھکیل چکی ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ گورنر پنجاب کے پاس وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار نہیں اور گورنر کے پاس نہ ہی اسمبلی سیشن کے دوران اجلاس بلانے کا اختیار ہے، اگر کوئی غیر آئینی قدم ہوا تو ان پر آئین شکنی کا مقدمہ ہوگا، رانا ثناء اللہ کل اپنے بیان سے بھاگ چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عطا تارڑ کی گیدڑ بھبھکیوں کا جواب انہیں مل ہی گیا ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب کونہ صرف ان کے ارکان بلکہ تحریک انصاف کی مکمل حمایت حاصل ہے، عوام کو عدم اعتماد وفاقی حکومت پر ہے، پنجاب اسمبلی کی بجائے ملک بھر کی عوام کے اعتماد کا فیصلہ کیا جائے، آج گورنر ہاؤس کے باہر عوامی اعتماد کا فیصلہ ہو جائے گا، چیئرمین عمران خان احتجاجی مظاہرے اور عوام سے مخاطب ہوں گے۔