اہم خبریں

سربراہ پاک بحریہ کا دورہ مراکش ،ہم منصب سے ملاقات ، میری ٹائم سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

کراچی(نیوز ڈیسک)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا دورہ مراکش ،بحریہ کے سربراہ سے خصوصی ملاقات کی جس میں دو طرفہ بحری تعاون اور میری ٹائم سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعرات کو ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مراکش کا سرکاری دورہ کیا، پاک بحریہ کے سربراہ نے مراکش کی بحریہ کے سر براہ سے ملاقات کی ،دوران ملاقات دو طرفہ بحری تعاون اور میری ٹائم سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران ملاقات مراکش نیول چیف نے علاقائی بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مراکش چیف کو آئندہ برس پاکستان میں بحری مشق میں شرکت کی دعوت دی گئی، نیول چیف نے مراکش نیوی کی مختلف تنصیبات کا دورہ بھی کیا۔

متعلقہ خبریں