اہم خبریں

اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہبازگل کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اداروں اور ان کے سربراہان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔ جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گِل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج […]

ہم پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن روکنے کیخلاف عدالت جائیں گے ،اسد عمر

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)حکومت نے اب کھلم کھلا آئین اور قانون کو پامال کرنا شروع کر دیا، پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور اسلام آباد کا بلدیاتی الیکشن روکنا دونوں بدنیتی پر مبنی ہیں دونوں معاملات کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکریٹری […]

لڑکیوں کی تعیلم پر پابندی قبول نہیں،افغان حکومت نظر ثانی کرے، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر پابندی ناقابل قبول ہے، افغان حکومت لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق پابندی پر نظر ثانی کرے۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاک بھارت تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہییں۔ بھارت […]

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان بہت اہم ہے ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنا چاہتے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو روزگار ملے، نجم سیٹھی

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان بہت اہم ہے، ٹیم کا اعلان ہوچکا، ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنا چاہتے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو روزگار ملے، بھارت کے ساتھ تعلقات کے معاملےپرفی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا، بھارت کے معاملے میں حکومت سے […]

اعظم سواتی کو کم از کم 7 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید ہو سکتی ہے، تحریری فیصلہ جاری

اسلا م آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔اسپیشل سینٹرل عدالت کی جانب سے جاری 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ اسپیشل سینٹرل جج محمد اعظم خان نے تحریر کیا جس […]

بلاول بھٹو کی گرفتاری سے متعلق خبروں کی حقیقت کیا ہے ۔۔۔؟ ترجمان دفتر خارجہ کا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا۔جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری کی خبر جھوٹ اور حقائق کے منافی ہے، گرفتاری کے سوال کی کسی سنجیدہ صحافی سے توقع نہیں تھی۔ترجمان نے […]

آفس ٹائم صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہونا چاہیے،سورج کی روشنی سے زیادہ فائدہ اٹھاکرتوانائی کی بچت ہو سکتی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آفس ٹائم صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہونا چاہیے،ملک میں سورج کی روشنی سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے تو توانائی کی بچت ہو سکتی ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے، […]

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اجتماعی استعفے پیش کرنے کی بجائے سپریم کورٹ جانے کی تیاری شروع کر دی ہے،شبلی فراز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فرازنے کہا کہ اراکین نےقومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے اجتماعی استعفے پیش کرنے کی بجائے سپریم کورٹ جانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین نے جمعرات کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے […]

ملک معیشت کی تباہی سے ٹوٹتے ہیں، سرحدوں پر حملوں سے نہیں،بلاول کابیان نئی جنگ کا آغاز ہوگا، شیخ رشید احمد

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک معیشت کی تباہی سے ٹوٹتے ہیں، سرحدوں پر حملوں سے نہیں،معاشی بحران کے ساتھ سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیا ہے، اسمبلیاں چھوڑناہمارا حق ہے، بلاول بھٹو کا نیویارک میں بیان ملک میں نئی جنگ کا آغاز ہوگا۔جمعرات کو سماجی رابطوں کی […]

ق لیگ نے پی ٹی آئی کی حمایت کے بدلے45 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا ہے، شفقت محمود کا انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رہنماء پاکستاں تحریک انصاف(پی ٹی آئی) شفقت محمود نے تصدیق کی ہے کہ مسلم لیگ (ق) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت کے بدلے آئندہ عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی 30 اور قومی اسمبلی کی 15 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق […]