اہم خبریں

بلاول بھٹو کی گرفتاری سے متعلق خبروں کی حقیقت کیا ہے ۔۔۔؟ ترجمان دفتر خارجہ کا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا۔جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری کی خبر جھوٹ اور حقائق کے منافی ہے، گرفتاری کے سوال کی کسی سنجیدہ صحافی سے توقع نہیں تھی۔ترجمان نے بتایا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 6 ماہ میں 16 ممالک کے دورے کیے جن میں وزیرخارجہ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین، سوئٹرزرلینڈ، ترکی، ازبکستان، امریکا، جرمنی، مصر، انڈونیشیا، سنگاپور اور کمبوڈیا کا بھی دورہ کیا۔افغانستان سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر پابندی ناقابل قبول ہے۔مقبوضہ کشمیر پر ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت ایک عرصے سے کشمیریوں کو مسلسل ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہاہے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ خبریں