اہم خبریں

آفس ٹائم صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہونا چاہیے،سورج کی روشنی سے زیادہ فائدہ اٹھاکرتوانائی کی بچت ہو سکتی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آفس ٹائم صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہونا چاہیے،ملک میں سورج کی روشنی سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے تو توانائی کی بچت ہو سکتی ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے، وفد میں وزیر مملکت مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس عبدالواسع شامل ہیں۔اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں سورج کی روشنی سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے تو توانائی کی بچت ہو سکتی ہے، توانائی کا تحفظ موجودہ معاشی حالات کی بہتری کے لیے بہت ضروری ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ شادی ہال، مارکیٹس کی تنظیموں سے بات کرنے کی ضرورت ہے، ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے بند کرنے کی تجویز ہے،یہ ہمارا ملک ہے اسے معاشی بحران سے نکالنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ ہمیں پیٹرول درآمد کا بل کم کرنا ہے جو روز بروز بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں