راولپنڈی(نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک معیشت کی تباہی سے ٹوٹتے ہیں، سرحدوں پر حملوں سے نہیں،معاشی بحران کے ساتھ سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیا ہے، اسمبلیاں چھوڑناہمارا حق ہے، بلاول بھٹو کا نیویارک میں بیان ملک میں نئی جنگ کا آغاز ہوگا۔جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پربلاول غیر ملکی خواہشوں پر عملدرآمد کاعندیہ دے رہے ہیں۔سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ اسٹاک مارکیٹ مندی، ڈالر مہنگا، مہنگائی 20 فیصد زائد، بل اور دوائیوں کے پیسے نہیں، کیسے چلے گا پاکستان؟،حکومت کی تبدیلی ملک اورعوام کے گلے پڑگئی ہے، انٹرنیشنل ایجنڈا سامنے آنا شروع ہوگیا ہے، آئینی بحران ملک کی جمہوریت کے لئے خطرہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک معیشت کی تباہی سے ٹوٹتے ہیں، سرحدوں پر حملے سے نہیں، حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، موت کے کنویں کی سرکس لگی ہوئی ہے، گورنر پنجاب ازخود ڈی نوٹیفکیشن کا فیصلہ آسانی سے نہیں کرسکتا۔