اہم خبریں

لڑکیوں کی تعیلم پر پابندی قبول نہیں،افغان حکومت نظر ثانی کرے، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر پابندی ناقابل قبول ہے، افغان حکومت لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق پابندی پر نظر ثانی کرے۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاک بھارت تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہییں۔ بھارت دہشت گردی کو ترک کرکے، بات چیت کے لئے موزوں ماحول پیدا کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستان دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کےلیےکوششیں جاری رکھےگا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تخریبی کارروائیوں کے لیے‏ بھارت دہشتگردوں کی مالی معاونت کرتاہے، بھارت کشمیر میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک عرصے سے کشمیریوں کو مسلسل ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہاہے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ خبریں