میسی کو پہنائے گئے عربی چوغے ’’بشت‘‘ کی قیمتوں پر قیمتیں لگنے لگیں ،سب سے زیادہ قیمت کس نے اور کتنی لگائی؟

مسقط (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق ارجنٹائن کے فٹ بال سٹار لیونل میسی نے جو عربی چوغہ، جسے ’’بشت‘‘ کہا جاتا ہے، ورلڈ کپ اٹھاتے ہوئے پہنا تھا۔ اس کو خریدنے کیلئے ایک ملین ڈالر کی پیش کش کردی گئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ پیشکش عمانی شوریٰ کے سابق رکن احمد البروانی نے کی ہے۔یاد رہے قطر 2022 ورلڈ کپ کے فائنل میں اتوار کو فرانس کے خلاف ارجنٹائن کی فتح کے بعد قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے 2022 ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی لیونل میسی کو قطری “بشت” کا تحفہ دیا تھا۔شیخ تمیم نے ورلڈ کپ پیش کرنے سے پہلے میسی کو یہ “بشت” پہنایا تھا۔ میسی نے ارجنٹائن کی قومی ٹیم کو فرانس کے خلاف فائنل میچ میں فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔