موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں دیسی مصنوعات کی حوصلہ افزائی کے لئے پرعزم ہے، سید نوید قمر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مقامی ضروریات کو پورا کرنے اور غیر ملکی ذخائر کو بچانے کے لئے صحت کے شعبے میں دیسی مصنوعات کی حوصلہ افزائی کے لئے پرعزم ہے۔وہ جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں پاکستان کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ […]
وزیر خزانہ کی زیر صدارت ڈونرزکانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے بین الوزارتی اجلاس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی زیر صدارت ڈونرزکانفرنس کے حوالہ سے ہونے والے بین الوزارتی اجلاس میں بین الاقوامی فورم پر پاکستان کے لئے مضبوط کیس پیش کرنے کے لئے کانفرنس کو جامع اور بامقصد بنانے اور بعض ایجنڈہ امور پر نظر ثانی اور ترمیم کی تجاویزوسفارشات پیش کی […]
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی سردار اویس احمد لغاری کی رہائش گاہ آمد، بیٹے کی شادی پر مبارکباد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سردار اویس احمد لغاری کی رہائش گاہ گئے اور ان کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملک کو 75 سال سے جن ناکامیوں کا سامنا ہے ان کی وجہ سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں کا عدم تسلسل ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو گزشتہ 75 سالوں سے جن ناکامیوں کا سامنا ہے ان کی وجہ سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں کا عدم تسلسل ہے۔ نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (این ایس ٹی پی) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے […]
افغانستان ،لڑکیوں پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کرنے پر افغان خواتین کا احتجاج، متعدد گرفتار

کابل(نیوزڈیسک ) افغان طالبان کی جانب لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی اور کالج و یونیورسٹیز بند کرنے کے فیصلے کیخلاف خواتین کی جانب سے کابل میں احتجاج کیا گیا، احتجاج کرنے والی متعدد خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی خواتین نے امارات اسلامیہ حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت […]
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی،ایک دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان(نیوزڈیسک) سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی گنڈہ پور گروپ کا سرگرم دھشتگرد غفور احمد ہلاک ہوگیا۔سی ٹی ڈی کی آپریشن ٹیم اور حساس ادارے نےخفیہ معلومات کی بنیاد پردہشت گردوں کے خلاف تحصیل کلاچی کے […]
بلاول بھٹو نے پونے 2 ارب خرچ کرنے کا عمران خان کا دعویٰ مسترد کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے آج ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیرونی دوروں پر پونے دو ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ تو اپنے فضائی سفر اور ہوٹل میں قیام کا خرچ تک اپنی جیب […]
امریکا کو رواں ہفتے موسم سرما کے ایک اور طوفان کا سامناہوسکتاہے،ماہرین موسمیات

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا کو رواں ہفتے موسم سرما کے ایک اور طوفان کا سامنا ہوگا۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ امریکا میں رواں برس کا کرسمس چار دہائیوں کا سرد ترین تہوار ہوسکتا ہے۔امریکا میں رواں ہفتے کے اختتام تک ملک کے کئی حصوں میں درجہ حرارت منفی 45 تک گرنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے […]
بلاول بھٹو زرداری نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کے ایک اور پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کے ایک اور پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا۔بلاول بھٹو نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل تصویر تبدیل کی جس […]
آصف زرداری اور چودھری شجاعت حسین کے مابین اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین آصف علی زرداری سے ملنے بلاول ہاؤس لاہور گئے۔ ان کے ساتھ چودھری شافع حسین اور وفاقی وزیر چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر غور […]