واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا کو رواں ہفتے موسم سرما کے ایک اور طوفان کا سامنا ہوگا۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ امریکا میں رواں برس کا کرسمس چار دہائیوں کا سرد ترین تہوار ہوسکتا ہے۔امریکا میں رواں ہفتے کے اختتام تک ملک کے کئی حصوں میں درجہ حرارت منفی 45 تک گرنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق امریکا میں آنے والا موسم سرما کا طوفان (Elliot) ملک کے مڈ ویسٹ کے علاقوں میں 1980 کے بعد اور ریاست فلوریڈا میں 30 سال بعد سرد ترین کرسمس کا سبب بن سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق منگل سے بحرالکاہل کے شمال مغرب میں شروع ہونے والی سردی کی لہر مشرقی علاقوں تک پہنچنے سے پہلے جمعے تک بم سائیکلون میں بدل جائے گی۔امریکا کی 37 ریاستوں کے 9 کروڑ سے زیادہ افراد کے لیے موسم سرما کا الرٹ جاری ہوچکا ہے، تقریباً 80 فیصد علاقوں میں درجہ حرارت صفر پر ہے۔