اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے آج ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیرونی دوروں پر پونے دو ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ تو اپنے فضائی سفر اور ہوٹل میں قیام کا خرچ تک اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔اسی حوالے سے ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) فیصل کریم کنڈی نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری بیرون ملک دوروں کے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔