لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین آصف علی زرداری سے ملنے بلاول ہاؤس لاہور گئے۔ ان کے ساتھ چودھری شافع حسین اور وفاقی وزیر چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔