اہم خبریں

بینظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت پر دعائیہ تقریب کل ایف سیون مرکز میں ہوگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بینظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت پر دعائیہ تقریب ایف سیون مرکز میں منعقد ہوگی ۔پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نعیم اسلم کیانی کے زیراہتمام بے مثال لیڈر عالمی مدبر قومی راہنما پہلی منتخب خاتون وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کے 15ویں یوم شہادت کی […]

اسلام آباد، بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو کرانے کے لئے پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل دائر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو کرانے کے لیے پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم کرکے الیکشن کمیشن کا 20 دسمبر کا فیصلہ بحال کیا جائے، الیکشن […]

سال 2022 ، بہت سی اہم سیاسی شخصیات داغ مفارقت دے گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سال 2022 میں بہت سی اہم سیاسی شخصیات داغ مفارقت دے گئیں،جو شخصیات ہم میں نہیں رہیں ان میںرکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین، خیال زمان اورکزئی، مسلم لیگ ن کی سینیٹر نجمہ حمید ،سابق صدر رفیق تارڑ، سابق وزیرداخلہ رحمان ملک، دنیا سے رخصت ہوئیں۔سینیٹر رحمن ملک کورونا وائرس کے سبب اسلام […]

چین کی پاکستان میں تجدید توانائی کے لئے سرمایہ کاری بڑھا نے کا عزم

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی کیلیے سرمایہ کاری بڑھائیں گے۔چینی سفیر نونگ رونگ نے نیپرا کی جانب سے ایک شاندار تقریب کے انعقاد اور چینی حکومت کی طرف سے سی پیک کے توانائی منصوبوں پر روشنی ڈالنے کی کوششوں کو سراہا،چیئرمین نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ ایچ […]

ق لیگ کو دھچکا،پنجاب اسمبلی میں اراکین دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ق لیگ کے رہنما چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ پرویزالہی کو گیارہ جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لینا ہے لیکن وہ جن 10 ایم پی ایز کی حمایت سے وزیر اعلی بنے ہوئے ہیں ان میں سے تین چار ہم سے رابطے میں ہیں۔ اس اعتبار سے دیکھا جائے تومرکزی […]

پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچالیا،ہم ملک سنبھالنے آئے تھے اورسنبھالا ہوا ہے،احسن اقبال

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ ہم آئی ایم ایف پروگرام پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کیساتھ رہے گا،ملک کو معاشی بحران کا سامنا ہے اوریہ بحران ہمیں ورثے میں ملا ہے،ہم ملک سنبھالنے آئے تھے اورسنبھالا ہواہے ،ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا،انتخابات اکتوبر2023میں ہی ہونگے […]

دنیا فلم کو سیاحت کے فروغ کیلئے استعمال کر رہی ہے، بجٹ 2022 میں فلم انڈسٹری پر ٹیکس ختم کر دیئے گئے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول 2022ءکے کامیاب طالب علموں اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا فلم کو سیاحت کے فروغ کے لئے استعمال کر رہی ہے، فلم کے ذریعے ہم اپنی ثقافت کو فروغ دے سکتے ہیں، پاکستان […]

بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی بالادستی کے لئے جو قربانی دی تھی وہ مشن ابھی پورا نہیں ہوا،شازیہ مری

کراچی ( نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نےکہا ہے کہ 27 دسمبر کو ہم شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ اُنہوں نے جمہوریت کی بالادستی کیلئے جو قربانی دی تھی وہ مشن ابھی پورا نہیں […]

بھارتی اداکار چلاپتھی راؤ طویل علالت کے بعد78 برس کی عمر میں چل بسے

نئ دہلی (نیوزڈیسک)جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے اداکار چلاپتھی راؤ 78 برس کی عمر میں چل بسے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وہ کافی عرصے سے علیل تھے، ان کا انتقال گھر میں ہی ہوا ہے۔ چلاپتھی راؤ نے 600 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں انہوں نے کئی کردار نبھا […]

یوکرینی صدر کا مودی سے ٹیلیفونک رابطہ،جی ٹوئنٹی کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد

کیف (نیوزڈیسک)یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ غیرملکی میڈیاکے مطابق صدر زیلنسکی نے بھارتی وزیراعظم کو جی ٹوئنٹی کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ جی ٹوئنٹی کے پلیٹ فارم پر ہی میں نے امن فارمولے کا اعلان کیا […]