اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بینظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت پر دعائیہ تقریب ایف سیون مرکز میں منعقد ہوگی ۔پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نعیم اسلم کیانی کے زیراہتمام بے مثال لیڈر عالمی مدبر قومی راہنما پہلی منتخب خاتون وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کے 15ویں یوم شہادت کی دعائیہ تقریب ایف سیون مرکز نزد فیصل بینک اسلام آباد دعائیہ تقریب منگل 27دسمبر دن ایک بجے منعقد ہوگی، انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری مہمان خصوصی ہوں گے۔