کیف (نیوزڈیسک)یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ غیرملکی میڈیاکے مطابق صدر زیلنسکی نے بھارتی وزیراعظم کو جی ٹوئنٹی کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ جی ٹوئنٹی کے پلیٹ فارم پر ہی میں نے امن فارمولے کا اعلان کیا تھا۔ اب میں بھارت کی شراکت میں امن فارمولے کے نفاذ کے لیے پُراعتماد ہوں۔