اہم خبریں

بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی بالادستی کے لئے جو قربانی دی تھی وہ مشن ابھی پورا نہیں ہوا،شازیہ مری

کراچی ( نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نےکہا ہے کہ 27 دسمبر کو ہم شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ اُنہوں نے جمہوریت کی بالادستی کیلئے جو قربانی دی تھی وہ مشن ابھی پورا نہیں ہوا۔یہ بات انہوں شید بینظیر بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر 2022 ،شہید بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی ہے،27 دسمبر کو ایک بار پھر ہم محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر جاکر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو ایک ایسی شخصیت تھی جس نے پاکستان کے اندر جمہوریت کے لیے ،انسانی حقوق کے لیے اور لوگوں کے معاشی حقوق کیلئے بہت جدوجہد کی۔ وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ 27 دسمبر 2007کو اِسی عظیم شخصیت نے پاکستان کے اندر دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے قوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کئی کارکن بھی اُسی دن شہید ہوئے لیکن آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی اُسی شہید قائد کے مشن پر قائم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نام سے منسلک ہے۔ ایک ایسا پروگرام جس کا خواب انہوں نے خود دیکھا تھا۔ وہ چاہتی تھیں کہ غریب گھرانوں کی کوئی ایسی مدد کی جائے جس سے وہ اس معاشرے کے اندر ایک باعزت زندگی گزار سکیں۔ یہ پروگرام اُن کی شہادت کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے شروع کیا جس سے تقریباً 8.5 ملین غریب خاندانوں کو انکم سپورٹ فراہم کیا جا تا ہے۔وفاقی وزیر شازیہ مری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ27 دسمبر کو ہم شہید بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ہم اپنے آپ کو اور لوگوں کو یاد دلاتے ہیں کہ ابھی بھی بی بی شہید کا مشن پورا نہیں ہوا۔ وہ مشن جس کے ذریعے پاکستان ترقی کی اُونچائیوں کو چھوئے گا۔پاکستان اقتصادی،سماجی اور معاشرتی طور پر مضبوط ہوگا۔ اِسی مشن کو لیکر پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری آگے بڑھ رہے ہیں ۔آیئے ملکر ہم اس عزم کو دھرائیں کہ ہم پاکستان کو ترقی یافتہ اور پراگریسیوں ملک باننا ہے۔

متعلقہ خبریں