اہم خبریں

پاکستان ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے ، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمدشہباز شریف نے ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستان کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ خطے میں رابطوں کے منصوبوں سے نہ صرف تجارتی کمیونیٹیز کوقریب لانے میں مددملے گی بلکہ اس سے دونوںممالک اورخطہ میں امن اورخوشحالی کے نئے دورکاآغازبھی ہوگا۔ وزیراعظم محمدشہبازشریف نے یہ بات منگل […]

جو حکومت اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کرانے کو تیار نہیں وہ عام انتخابات کیا کرائے گی،فوادچودھری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جو حکومت اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کرانے کو تیار نہیں وہ عام انتخابات کیا کرائے گی،ہم جب بھی استعفوں کی تصدیق کے لیے قومی اسمبلی جانا چاہتے ہیں تو اسپیکر بھاگ جاتے ہیں،ابھی بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کہہ رہے ہیں وہ لاڑکانہ میں ہیں،پی ٹی آئی کے راہنمافوادچودھری نے […]

ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹے کے دوران کوروناکےمزید12کیسز رپورٹ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے12کیس رپورٹ ہوئے۔ قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار901کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے12 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں […]

سرکاری اخراجات روکنے کیلئے مالیاتی ایمرجنسی کے نفاذ پر مشاورت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے سرکاری دفاتر میں غیر ضروری اخراجات روکنے کیلئے مالیاتی ایمرجنسی کے نفاذ کیلئے مشاورت کا عمل تیار کردیا ہے گریڈ 16 سے 22تک کے ملازمین کے الائونسز میں کمی اور بعض الائونسز کو مکمل ختم کرنے کیلئے بھی صلح مشورے کئے جارہے […]

محکمہ تعلیم ، تبادلوں اورتعیناتیوں پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد

پشاور(نیوز ڈیسک)محکمہ تعلیم خیبرپختونخوانے محکمے میں تمام تر تبادلوں اورتعیناتیوں پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد کرد ی ہے اس حوالے سے سیکرٹری تعلیم کے دفتر سے جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ ایڈمنسٹریٹوبنیادوں پر نئی تقرریوں ،کورٹس کیسوں ،ڈیپوٹیشن پرواپسی ،پروموشن کیسز، تعیناتی کے منتظر افسران اورمیڈیکل کیسوں سے متعلق بھجوائی جانے والی سمریوں […]

رہائشی علاقے میں ایل پی جی پلانٹ تنصیب پر اوگرا افسر عدالت طلب

لاہور (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نےرہائشی علاقے میں ایل پی جی سٹوریج پلانٹ کی تنصیب کےخلاف اپیل کی سماعت میں اوگرا کے ذمہ دار افسر کواج 28دسمبر کوریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے لاہور رجسٹری میں کیس پر سماعت کی۔ فاضل عدالت […]

کابینہ کمیٹی نے ایس ایم ای بینک کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں ایس ایم ای بینک کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہوا،اعلامیے کے مطابق نجکاری کمیشن کی جانب سے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کی سمری پیش کی گئی اور اجلاس کو سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی […]

شاہ رخ کی فلم’’پٹھان‘‘ نے ریلیز سے قبل ہی پونے تین ارب کمالئے

ممبئی(نیوزڈیسک)شاہ رخ خان کی نئی فلم ’’پٹھان‘‘ تمام تر تنازعات کے باوجود ریلیز سے پہلے ہی 270 کروڑ روپے کی کمائی کرچکی ہے۔فلم ’’پٹھان‘‘ 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی اور اس فلم کے ساتھ کنگ خان کی 4 برس بعد بڑے پردے پر واپسی ہوگی۔پٹھان کا بجٹ بھی تقریباً 250 کروڑ بھارتی روپے […]

دھند کے باعث ایم 5 موٹروے جلالپور انٹرچینج ٹریفک کیلئے بند

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )دھند کے باعث ایم 5 موٹروے جلالپور انٹرچینج ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ، موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے بھی شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی تاکہ کو ئی حادثہ نہ پیش آسکے،لاہور،ملتان،پشاور ائیرپورٹ پردھند کا راج ہے جس کی وجہ سے حدنگاہ متاثر ہے،دھند کے […]

چوہدری نثارپی ٹی آئی میں شمولیت بارے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر سکے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر سکے ہیں ان کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔پیر کو اسد عمر نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرت ہوئے کہا کہ ملک میں رجیم […]