اہم خبریں

ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹے کے دوران کوروناکےمزید12کیسز رپورٹ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے12کیس رپورٹ ہوئے۔ قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار901کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے12 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.41فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ13مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے شہروں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹ میں اسلام آباد میں 106ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 1.89فیصد رہی،لاہور میں 857 ٹیسٹوں میں سے 4 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 0.47فیصد رہی جبکہ پشاور میں 172ٹیسٹوں میں سے کسی بھی مریض کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں