اہم خبریں

سرکاری اخراجات روکنے کیلئے مالیاتی ایمرجنسی کے نفاذ پر مشاورت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے سرکاری دفاتر میں غیر ضروری اخراجات روکنے کیلئے مالیاتی ایمرجنسی کے نفاذ کیلئے مشاورت کا عمل تیار کردیا ہے گریڈ 16 سے 22تک کے ملازمین کے الائونسز میں کمی اور بعض الائونسز کو مکمل ختم کرنے کیلئے بھی صلح مشورے کئے جارہے ہیں ذرائع کے مطابق ملک بھر میں معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے سرکاری افسران کی مراعات میں کمی کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے جبکہ وزراء اور ارکان اسمبلی کی مراعات میں بھی کمی کیلئے مشاورت کا عمل مکمل کیا جارہا ہے دوسری طرف بین الاقوامی سطح پر قائم کمپنیوں نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کم کردی ہے انڈس موٹرز کے بعد سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی تیاریاں بند کردی ہیں ان حالات میں حکومت نے فوری طور پر مالیاتی ایمرجنسی کے نفاذ کیلئے مشاورت کا عمل شروع کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان کے مفاد میں ہر وہ قدم اٹھائے گی جو ملک و ملت کیلئے بہتر ہوگا۔

متعلقہ خبریں