اہم خبریں

کابینہ کمیٹی نے ایس ایم ای بینک کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں ایس ایم ای بینک کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہوا،اعلامیے کے مطابق نجکاری کمیشن کی جانب سے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کی سمری پیش کی گئی اور اجلاس کو سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کےلیے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ نجکاری کمیٹی نے انٹرنیشنل سروسز ہوٹل کی نجکاری کا معاملہ لا اینڈ جسٹس ڈویژن کے سپرد کردیا۔

متعلقہ خبریں