نئ دہلی (نیوزڈیسک)جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے اداکار چلاپتھی راؤ 78 برس کی عمر میں چل بسے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وہ کافی عرصے سے علیل تھے، ان کا انتقال گھر میں ہی ہوا ہے۔ چلاپتھی راؤ نے 600 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں انہوں نے کئی کردار نبھا کر مداحوں کے دل جیتے۔ چلاپتھی راؤ نے مشہور تیلگو فلموں میں کام کیا جہاں انہوں نے این ٹی آر جونیئر، کرشنا، اکینی، ناگرجونا، چرنجیوی اور وینکٹیش جیسے بڑے اسٹار کے مقابلے میں ولن کے کردار نبھائے۔