اہم خبریں

پشاور،شدید سردی،نمونیہ، 120سے زائد نومولود بچے جاں بحق

پشاور(نیوز ڈیسک) شدید سردی ، نمونیہ سمیت مختلف بیماریوں کے باعث دو ہفتوں کے دوران 120سے زائد نومولود اور چھوٹے بچے موت کی آغوش میں چلے گئے والدین کی لا پرواہی ، شدید سردی ،نمونیہ سمیت مختلف بیماریوں کے باعث ایل آر ایچ ، کے ٹی ایچ ، ایچ ایم سی میں پندرہ دسمبر سے […]

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن رہا

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کوکاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 352 پوائنٹس کم ہو کر 39802 پربند ہوا۔بازار میں آج 15 کروڑ 37 لاکھ شیئرزکے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 5.53 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 32 ارب روپے کم ہوکر6376 ارب روپے ہے۔

کاش بینظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو دیکھتیں کہ باپ بیٹے نے کس طرح روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر لوگوں کو رسوا کیا،علی زیدی

کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر وسابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ کاش بی بی زندہ ہوتی تو دیکھتیں کہ آصف زرداری اور انکے بیٹے بلاول بھٹو نے کس طرح روٹی کپڑا اور مکان کا نعرے سے ملک کا بیڑا غرق کیا، کاش بی بی زندہ ہوتی تو وہ دیکھتیں […]

ہرجانہ کیس، عمران کا حق دفاع ختم کرنے کیخلاف اپیل کی سماعت

لاہور (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کےخلاف اپیل کی سماعت آج تک کے لیے ملتوی کر دی۔ فاضل عدالت نے دوران کیس کی سماعت میں استفسار کیا کہ عمران خان […]

وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لے سکتے تو لے لیتے،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان

لاہور (نیوز ڈیسک )گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لے سکتے تو لے لیتے،وزیراعلیٰ کو ثابت کرنا ہوتا ہے کہ اس کے پاس اعتماد ہے ،گورنر راج قطعاً فائدہ مند نہیں ہے ،میں نے ذاتی طور پر اسمبلی توڑنے کو کبھی پسند نہیں کیا ،ہر ممکن کوشش ہو […]

پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم کی حکومت سے مشروط بات چیت کی آمادگی ظا ہر کر دی

لاہور ( نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی کے راہنما اسد عمر نے کہا ہےپی ڈی ایم کی تباہی کے بعد معیشت درست کرنے میں2 سے3سال لگیں گے،آئین میں عبوری حکومت کی مدت اور الیکشن کرانے کا طریقہ لکھا ہوا ہے،اسٹیبلشمنٹ کیساتھ کوئی بیک ڈور بات چیت نہیں ہو رہی، انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا […]

ارشد شریف قتل کیس ، جے آئی ٹی کا اجلاس،اہم گواہوں کی شہادتیں قلمبند

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ارشد شریف قتل کیس کے سلسلے میں جے آئی ٹی کے اہم اجلاس میں اہم گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی گئیں، یہ جے آئی ٹی کا 11واں اجلاس تھا،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اگلا اجلاس بدھ کو ہو گا جس میں شہا دتوں کا جا ئزہ لیا جائے گااور مزید کارروائی […]

شادی کی تیاری اچھی چل رہی ہے، شاہین آفریدی

لاہور(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولرشاہین آفریدی نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں واپسی ابھی مشکل ہے، جلد بازی نہیں کرنا چاہتا، یہ نہ ہو کہ ایک دو میچ کے بعد پھر ان فٹ ہوجاؤں۔ایک تقریب میں شرکت کے بعد گفتگوکرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہاکہ پی ایس ایل کے […]

پرائز بانڈز کیش کرانے کی تاریخ میں 30 جون 2023 تک توسیع کر دی گئی

کراچی( نیوز ڈیسک )حکومت نے500روپے، 15000روپے،پچیس ہزارروپے اورچا لیس ہزارروپے مالیت کے پرائز بانڈز ٹرانسفر یا نقد کیش کرانے کا عوام کو ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے اس کی تاریخ میں 30 جون 2023ء تک توسیع کر دی ،پرائز بانڈ نقد یا ٹرانسفر کروانے والوں کیلیے چند شرائط عائد کی گئی ہیں، جن میں سب سے […]

کینیڈاکے دورے پر گئے معروف عالم دین طارق جمیل کوہارٹ اٹیک،اسپتال منتقل،طبیعت بہترہے،اہلخانہ

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل لکھا کہ اللہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ […]