Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ہرجانہ کیس، عمران کا حق دفاع ختم کرنے کیخلاف اپیل کی سماعت

لاہور (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کےخلاف اپیل کی سماعت آج تک کے لیے ملتوی کر دی۔ فاضل عدالت نے دوران کیس کی سماعت میں استفسار کیا کہ عمران خان کا جواب آنے کے باوجود ٹرائل عدالت نے اس پر غور کیوں نہیں کیا ٹرائل عدالت نے اپنے فیصلے میں بھی عمران خان کے جواب کا ذکرنہیں کیا عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دئیے اور عدالت کو بتایا کہ ٹرائل عدالت نے عمران خان کا حق دفاع غیرقانونی طور پرختم کیا ٹرائل عدالت کو حق دفاع ختم کرنے کا ازخود کوئی اختیار حاصل نہیں حق دفاع ختم کرنے کےلئے عدالت سے رجوع کرنا درخواست گزار کےلئے قانونی تقاضا ہے شہباز شریف کے وکیل مصطفی رمدے عدالت پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ٹرائل عدالت نے باربار وقت مانگنے پر قانون کےمطابق فیصلہ سنایا عدالت نے استفسار کیا کہ چار پیشیوں پرآپ نے جواب کیوں جمع نہیں کرایا اگر عدالت کے سوالوں پراعتراضات تھے تو غیرمتعلقہ لکھ کر جواب جمع کراتے ضروری نہیں تھاکہ آپ نے ہرصورت جواب جمع کرانا ہے فاضل عدالت نے اپیل کی سماعت آج تک کے لیے ملتوی کردی۔