کراچی (اے بی این نیوز) یرانی ریال کی قدر میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور کرنسی نئی تاریخی کم ترین سطحوں پر پہنچ گئی ہے۔ تازہ دستیاب شرحِ مبادلہ کے مطابق ایک ایرانی ریال تقریباً 0.0002 پاکستانی روپے کے برابر ہے۔
کرنسی کنورژن کے مطابق ایک پاکستانی روپیہ تقریباً 4,950 ایرانی ریال کے برابر بنتا ہے، تاہم پاکستان اور ایران کی غیر رسمی و اوپن مارکیٹ میں ریٹس ڈیلر اور لین دین کی نوعیت کے مطابق مختلف ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی ریال کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ حالیہ دنوں میں ایران کی غیر رسمی مارکیٹ میں **ایک امریکی ڈالر کی قیمت 20 لاکھ ایرانی ریال سے تجاوز کر گئی، جسے ملکی کرنسی کی نئی تاریخی کم ترین سطح قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق امریکی پابندیوں، اقتصادی دباؤ اور ایران کی بگڑتی معاشی صورتحال نے ریال کی قدر میں نمایاں کمی پیدا کی ہے۔ امریکی حکام کی جانب سے ایران پر مزید مالی پابندیوں کے اعلان نے بھی کرنسی پر دباؤ بڑھایا ہے۔
نوٹ: ایرانی ریال کے پاکستانی روپے کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ ریٹس میں نمایاں فرق ہو سکتا ہے، اس لیے لین دین سے قبل مقامی ایکسچینج مارکیٹ کا تازہ ریٹ ضرور چیک کیا جائے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں آج بروز جمعہ 28 اگست موسم کی تازہ ترین صورتحا ل














