Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پشاور،شدید سردی،نمونیہ، 120سے زائد نومولود بچے جاں بحق

پشاور(نیوز ڈیسک) شدید سردی ، نمونیہ سمیت مختلف بیماریوں کے باعث دو ہفتوں کے دوران 120سے زائد نومولود اور چھوٹے بچے موت کی آغوش میں چلے گئے والدین کی لا پرواہی ، شدید سردی ،نمونیہ سمیت مختلف بیماریوں کے باعث ایل آر ایچ ، کے ٹی ایچ ، ایچ ایم سی میں پندرہ دسمبر سے 27دسمبر تک 120سے زائد نومولود اور چھوٹے بچے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری ہسپتالوں میں بھی یہ اموات رونماء ہو ئی ہیں ۔ نمونیہ کی وباء پھوٹ گئی ہے شدید سردی کے باعث چھوٹے بچوں بالخصوص نامولود بچوں کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ پشاور میں بچوں کے ماہرین صحت ڈاکٹروں پر بدترین رش بن گیا ہے ۔ ڈبگری گارڈن ، کراچی ، مارکیٹ ، سکندر پورہ ، حیات آباد ، شامی روڈ سمیت مختلف مقامات پر ڈاکٹروں کے کلینکس رات گئے تک کھلے رہتے ہیں ۔