کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کوکاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 352 پوائنٹس کم ہو کر 39802 پربند ہوا۔بازار میں آج 15 کروڑ 37 لاکھ شیئرزکے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 5.53 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 32 ارب روپے کم ہوکر6376 ارب روپے ہے۔