Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم کی حکومت سے مشروط بات چیت کی آمادگی ظا ہر کر دی

لاہور ( نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی کے راہنما اسد عمر نے کہا ہےپی ڈی ایم کی تباہی کے بعد معیشت درست کرنے میں2 سے3سال لگیں گے،آئین میں عبوری حکومت کی مدت اور الیکشن کرانے کا طریقہ لکھا ہوا ہے،اسٹیبلشمنٹ کیساتھ کوئی بیک ڈور بات چیت نہیں ہو رہی، انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ صدر عارف علوی نے پہلے بھی کردار ادا کیا، شاید آگے بھی کرینگے،نئی قیادت کو آئے ابھی ایک ماہ بھی نہیں ہوا ہے،یہ نہیں کہہ سکتا کہ دباؤ کم ہو گیا یا ابھی بھی ویسا ہی ہے،فون کالز آنے کا سلسلہ مکمل طور پر بند نہیں ہوا، خبریں آتی رہتی ہیں،کوئی بھی فیصلہ کر لینا قبل از وقت ہے،حکومت الیکشن میں جانے کیلئے تیار ہے تو ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں،لگتا ہے پی ڈی ایم ایسی جمہوریت چاہتی ہے جس میں جمہور نہ ہو۔