کینیڈاکے دورے پر گئے معروف عالم دین طارق جمیل کوہارٹ اٹیک،اسپتال منتقل،طبیعت بہترہے،اہلخانہ

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل لکھا کہ اللہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ والد کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی گئی اور لکھا گیا کہ میرے والد اس وقت کینیڈا میں ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔