اہم خبریں

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے محمد علی لطیف کی سٹیٹ بینک کے بورڈ میں بطور نان ایگزیگٹو ڈائریکٹر تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد علی لطیف کی سٹیٹ بینک کے بورڈ میں بطور نان ایگزیگٹو ڈائریکٹر تعیناتی کی منظوری دے دی ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری سٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ ، 1956 ء […]

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے رجسٹریشن (ترمیمی ) بل 2022 ء کی توثیق کر دی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے رجسٹریشن (ترمیمی ) بل 2022 ء کی توثیق کر دی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق بل کی مدد سے رجسٹریشن ایکٹ ، 1908 ء کے سیکشن 17 میں ترامیم کی گئی ہیں۔صدر مملکت نے بل کی توثیق آئین کے آرٹیکل […]

ترقیاتی بجٹ کے استعمال میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، احسن اقبال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات پروفیسراحسن اقبال نے کہاہے کہ پی ایس ڈی پی میں قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کوترجیحی بنیادوں پرمکمل کیا جائے گا اور ترقیاتی بجٹ کے استعمال میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس […]

غیر ضروری اور پرتعیش اشیا کی درآمد پر پابندیاں عارضی نوعیت کی ہیں ، وزیرمملکت برائے خزانہ ومحصولات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیرمملکت برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا نے کہاہے کہ ملک کے بہتریں مفاد میں غیر ضروری اور پرتعیش اشیا ءکی درآمد پر پابندی لگائی گئی، یہ پابندیاں عارضی نوعیت کی ہے اور معیشت وکرنسی کی صورتحال بہتر ہونے پر اس میں نرمی کی جائے گی، انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں سینیٹ […]

آخری سیلاب زدہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، جنیوا میں سیلاب زدگان کی پکار کو ایک مرتبہ پھر پوری دنیا تک پہنچائیں گے،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے وعدے کو پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں بطور خادمِ پاکستان آخری سیلاب زدہ شخص کی بحالی تک چین سے نہ بیٹھوں گا،آئندہ ماہ جنیوا میں سیلاب زدگان کی پکار کو ایک مرتبہ پھر سے پوری دنیا تک بھر پور طریقے سے […]

وزیراعظم سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کی ملاقات، جنیوا میں ’’کلائمیٹ ریزیلیئنٹ پاکستان ‘‘ کانفرنس کی تیاریوں بارے آگاہ کیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے یہاں ملاقات کی اور وزیراعظم کو آئندہ ماہ جنیوا میں ہونے والی ’’کلائمیٹ ریزیلیئنٹ پاکستان ‘‘ کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت […]

ملک بھر میں24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کےمزید12کیس رپورٹ ہوئے،قومی ادارہ صحت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک  )ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے12کیس رپورٹ ہوئے۔ قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سےجمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار583کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے12افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی […]

سردی میں شدت،سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ،7جنوری تک سکول بند رہیں گے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وفاقی دارلحکومت کے ادارے ایف ڈی ای کے نو ٹیفیکیشن نمبر F.1-350/2020(Academics)FDE کے مطابق موسم سرما کی چھٹیوں میں شدید سردی کے پیش نظر اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ ایف ڈی ای کے نو ٹیفیکیشن کے تحت اب تمام سرکاری اور نجی سکول سات جنوری تک بند رہیں گے […]

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سینیٹر اعجاز چو دھری کی ملاقات

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سینیٹر اعجاز چو دھری نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی،سینیٹر اعجاز چو دھری نے بتایا کہ اعظم سواتی کے ساتھ کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ہے، ہم سمجھتے ہیں قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہیے، اعظم […]

ملکی ترقی کیلئے معیشت کے تمام شعبوں کو یکساں ترقی دینا ہوگی،ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزی بیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام دوسری پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو اینڈ کنونشن کی اختتامی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں غیر ملکی سفارتکاروں ہائوسنگ اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ اراکین، سرکاری افسران اور سیاحت انڈسٹری سے وابستہ مختلف بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔صدر […]