اسلام آباد(نیوز ڈیسک )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد علی لطیف کی سٹیٹ بینک کے بورڈ میں بطور نان ایگزیگٹو ڈائریکٹر تعیناتی کی منظوری دے دی ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری سٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ ، 1956 ء کے سیکشن 11 اے کے تحت دی ہے۔
