اہم خبریں

ملک بھر میں24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کےمزید12کیس رپورٹ ہوئے،قومی ادارہ صحت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک  )ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے12کیس رپورٹ ہوئے۔ قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سےجمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار583کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے12افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.33فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ19مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ میں اسلام آباد میں320ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے کسی فردکا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا،لاہور میں 756 ٹیسٹ میں سے ایک شخص کا ٹیسٹ مثبت اور شرح 0.13فیصد رہی جبکہ پشاور میں 505ٹیسٹ میں سے ایک فرد کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر شرح 0.20فیصد رہی۔

متعلقہ خبریں