اہم خبریں

کاروبارسے وابستہ خواتین دوسروں کوبھی روزگار کی فراہمی میں مدد کرتی ہیں،خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی

ملتان(اے بی این نیوز)خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے ملک کی معاشی ترقی بالخصوص روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں خواتین کے کردار کو تسلیم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاروبار سے وابستہ خواتین نہ صرف اپنے لیے بلکہ دوسری خواتین کے لیے بھی روزگار کی فراہمی اور افرادی […]

یوکرین کے صدر کا عارف علوی سے رابطہ، اقوام متحدہ میں حمایت مانگ لی

اسلام آباد / کیف(نیوزڈیسک) یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں صدار نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں صدور نے روس یوکرین جنگ کے تناظر میں ترقی پذیر ممالک کو درپیش توانائی اور خوراک کے مسائل […]

فرانس میں 16 سالہ طالبعلم نے چھری سے وار کرکے ٹیچر کو قتل کردیا

پیرس(نیوزڈیسک) فرانس میں 16 سالہ طالب علم نے کلاس روم میں استاد کو تیز دھار چھری سے وار کرکے قتل کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں بورڈیوکس کے قریب رومن کیتھولک اسکول میں ہسپانوی زبان پڑھانے والی 50 سالہ استانی کو لیکچر کے دوران طالب علم نے قتل کردیا۔قاتل طلبہ کے ہم جماعتوں […]

جیل بھرو تحریک کے قیدیوں کی چائے اور روٹی کے ساتھ مرغ پلاؤ سے تواضع کریں گے،صوبائی وزیر کے پی

پشاور(اے بی این نیوز) نگران وزیر جیل خانہ جات خیبر پختونخوا شفیع اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک پر بیان جاری کیا ہے۔وزیر جیل خانہ جات کے پی شفیع اللہ خان کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے قیدیوں کی چائے اور روٹی کے ساتھ مرغ پلاؤ سے تواضع کریں […]

سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات سے متعلق از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات سے متعلق از خود نوٹس لے لیا،چیف جسٹس پاکستان نے سال 2023 کا پہلا ازخودنوٹس لیا،سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے 16 فروری کو معاملہ ازخودنوٹس کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو بھجوایا۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 9 رکنی […]

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن اسمبلی ندیم خان اورکزئی نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز )قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن اسمبلی ندیم خان اورکزئی نے حلف اٹھا لیا، مجموعہ ضابطہ دیوانی(ترمیمی)بل2023قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیاجبکہ قومی اسمبلی کے ارکان نے بلوچستان میں خاتون اور ان کی دو بچیوں کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی تحقیقات […]

آئین کی گولڈن جوبلی کی موقع پر 10 اپریل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس متوقع ہے

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )آئین کی گولڈن جوبلی کی موقع پر 10 اپریل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس متوقع ہے، ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں آئین کے بارے میں آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔ مشاورتی کمیٹی کو بریفنگ ،اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آئین کی گولڈن جوبلی […]

ٓآئین کے مطابق 90 روز بعد الیکشن ہوناضروری ہے، اعجاز الحق

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کی اشد ضرورت ہے ، ٓآئین کے مطابق 90 روز بعد الیکشن ہوناضروری ہے، ملک میں انتشار کی نہیں بلکہ اتفاق رائے کی سیاست کی ضرورت ہے ,پی ٹی آئی کے اراکین کو […]

جیب بھرو تحریک چلانے والوں کی پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں،آفتاب صدیقی

کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے کراچی صدر آفتاب صدیقی نے کہا کہ لاہور میں جیل بھرو تحریک کا ہنگامی آغاز ہونے جارہا ہے، حکومت ایک طرف پکڑ دھکڑ دوسری طرف مل بیٹھنے کی باتیں کرتی ہے، امپورٹڈحکومت منافقت کے اعلی درجے پر فائز ہے، سیاسی انا اور طاقت کے خمار میں […]

دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا بھر پور استعمال کریں گے،انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا

پشاور(اے بی این نیوز)انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی سرکوبی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا بھر پور استعمال کریں گے۔انہوں نے بدھ کو پشاور پولیس کے افسروں اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس کی داستان جرات و شجاعت سے بھری پڑی ہے، پشاور […]