کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے کراچی صدر آفتاب صدیقی نے کہا کہ لاہور میں جیل بھرو تحریک کا ہنگامی آغاز ہونے جارہا ہے، حکومت ایک طرف پکڑ دھکڑ دوسری طرف مل بیٹھنے کی باتیں کرتی ہے، امپورٹڈحکومت منافقت کے اعلی درجے پر فائز ہے، سیاسی انا اور طاقت کے خمار میں پاکستانی قوم پس رہی ہیان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ایک وفد سے ملاقات میں کیا آفتاب صدیقی نے مزید کہا کہ کراچی میں کارکنان جیل بھرو تحریک کیلئے عمران خان کے سگنل کے منتظر ہیں،قوم ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والے لیڈر کے ساتھ ہے ڈو مور کہنیوالوں کے ساتھ نہیں،پاکستانی عوام جلد از جلد غلام حکومت سے نجات چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جیب بھرو تحریکیں چلانے والوں کی پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں،اسوقت ملک میں آئین و قانون کو روندا جارہا،بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں جاری ہیں ہم ایک آزاد ملک میں رہتے ہوئے بھی آزاد نہیں ہیں،26 فروری بروز اتوار کو عوام دشمن مہنگائی کیخلاف کراچی میں تاریخی احتجاج ہونے جارہا ہے، عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد اس ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے ہے، عمران خان کا یقین ہے سب سے زیادہ سیاسی شعور کراچی کے عوام میں ہے، ہمیں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنا ہے سزا و جزا کا عمل یقینی بنانا ہے، عمران خان کے حوصلے کے ساتھ آج کراچی کا ہر طبقہ اپنے لیڈر کے شانہ بشانہ ہے،عمران خان کی نیت دل صاف ہے اس ملک کو معاشی طور پر مستحکم کریں گے۔















