دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا بھر پور استعمال کریں گے،انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا

پشاور(اے بی این نیوز)انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی سرکوبی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا بھر پور استعمال کریں گے۔انہوں نے بدھ کو پشاور پولیس کے افسروں اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس کی داستان جرات و شجاعت سے بھری پڑی ہے، پشاور پولیس اپنے شہداکے خون کا بدلہ ہر قیمت پر لیں گے۔انہوں نے کہاکہ اختر حیات خان نے کہا کہ پشاور پولیس کی داستان جرات و شجاعت سے بھری پڑی ہے جس کے نڈر اور دلیر جوانوں نے ہر مشکل گھڑی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی جانی والی شہادتوں میں دوتہائی قربانیاں خیبر پختونخوا پولیس نے دی ہیں، پشاور پولیس کو ایک بار پھر بڑے امتحان اور مختلف نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے۔نوجوان فیلڈ میں بہادری اور جوانمردی کی علامت بن کر قوم کو مشکل سے نکالنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں، پشاور پولیس اپنے شہداکے خون کا بدلہ ہر قیمت پر لیں گے، دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا بھر پور استعمال کریں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ اعلی پولیس حکام تھانوں اور چوکیات کا دورہ کرکے سیکیورٹی اقدامات کو آپ گریڈ کریں۔تمام تھانوں میں اچھی شہرت کے حامل ایس ایچ اوز اور محرر تعینات کئے جائیں گے اور محرروں کی تعیناتی کے لیے امتحان لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی ویلفیئر، ڈیوٹی کے اوقات کار اور حالات کار ترجیحی بنیادوں پر بہتربنائیں گے۔ پولیس ملازمین کے ذہین بچوں کو نسٹ اور لمز جیسے اعلی تعلیمی اداروں میں میرٹ کی بنیادپر تعلیمی اخراجات فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کے لیے ایف آئی اے کی طرز پر بہترین ہسپتالوں سے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کریں گے۔آئی جی پی خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے دربار میں پولیس افسروں و جوانوں کو درپیش انفرادی اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کردیئے۔