اسلام آباد (اے بی این نیوز )سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات سے متعلق از خود نوٹس لے لیا،چیف جسٹس پاکستان نے سال 2023 کا پہلا ازخودنوٹس لیا،سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے 16 فروری کو معاملہ ازخودنوٹس کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو بھجوایا۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 9 رکنی بینچ کل دن دو بجے کیس کی سماعت کرے گابینچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیںجسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰی آفریدی اور جسٹس مظاہر نقوی بھی بینچ کا حصہ ہوں گےجسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی شامل ہیں۔















