اہم خبریں

آرمی چیف سے پاکستانی نژادتاجر کی ملاقات

واشنگٹن(نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہا ہےکہ پاکستان کو تنویر احمد جیسے ہیروز پر فخر ہے۔آرمی چیف نے دورہ امریکا میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی اسلام آباد (نسٹ) کے لیے 9 ملین ڈالر عطیہ کرنے والے پاکستانی نژاد تاجر تنویر احمد سے بھی ملاقات کی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ […]

ہم پاکستان کی سیاست کر رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

لاہور(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی )کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی سیاست کر رہے ہیں، پاکستان کیلئے ذاتی جھگڑوں سے باہر نکل کر ملک کی ترقی کیلئے کام کریں گے،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت میں استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی )کی سیکرٹری اطلاعات فردوس […]

پیپلز پارٹی کب انتخابی مہم شروع کرے گی،اعلان کردیا

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 27 دسمبر سے باضابطہ انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ہفتہ کوکراچی میں شرجیل میمن، شیری رحمان، شازیہ مری، ناصر حسین شاہ اور دیگر رہنماؤں نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ پیپلز پارٹی اپنی انتخابی مہم 27 دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر […]

امریکی بیڑے کو خلیج ہرمز سے ماربھگایا،ایران کادعویٰ

تہران(نیوزڈیسک)ایران کی مسلح افواج ”پاسدارانِ انقلاب“ کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک بڑے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے نکلنے پر مجبور کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں مبینہ طور پر امریکی […]

ابھیشیک بچن کی بیٹی کی پرفارمنس وائرل

ممبئی(نیوزڈیسک)نامور اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی بیٹی ارادھیا بچن کی اداکاری کے سوشل میڈیا پر چرچے ہونا شروع ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیروبھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول کے ایک سالانہ ایونٹ کے دوران امیتابھ بچن کی پوتی نے زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔اسی ایونٹ کے دوران شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام […]

رحیم یار خان،ڈاکو18کروڑ کا سونا چھین کر فرار

رحیم یارخان(نیوزڈیسک)رحیم یارخان میں 6 مسلح ڈاکو صرافہ تاجروں سے 18 کروڑ روپے سے زائد کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی اور ڈاکوؤں کی تلاش میں شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان میں 6 مسلح ڈاکو صرافہ تاجروں […]

مولانا فضل الرحمان کو افغان سفیر کی دورہ افغانستان کی دعوت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے افغان عبوری سفیر سردار احمد جان شکیب نے ملاقات کی اور انہیں افغانستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے افغان عبوری […]

ٹانک ،پولیس اہلکاروں کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

پشاور(نیوزڈیسک)نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) ارشد حسین نے ٹانک میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔ہفتہ کوایک بیان میں جسٹس (ر) ارشد حسین نے کہا کہ ٹانک میں پولیس جوانوں نے انتہائی جواں مردی کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ […]

عدالتی نگرانی میں الیکشن کیلئے پی ٹی آئی کی ایک اوردرخواست دائر

پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدلیہ کے زیر نگرانی انتخابات کروانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔تحریک انصاف کے وکیل کی جانب سے ضمنی درخواست پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی۔پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔چیف جسٹس ابراہیم خان […]

ایس بی سی اے سندھ کا کرپٹ ترین ادارہ ہے،عدالت

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے آج ہی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے افسران اور بلڈرز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا۔ہفتہ کوسندھ ہائیکورٹ میں ناظم آباد میں غیرقانونی تعمیرات کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں جج نے ایس بی سی اے کے افسران اور وکلا پر برہمی کا اظہار […]