اہم خبریں

آرمی چیف سے پاکستانی نژادتاجر کی ملاقات

واشنگٹن(نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہا ہےکہ پاکستان کو تنویر احمد جیسے ہیروز پر فخر ہے۔آرمی چیف نے دورہ امریکا میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی اسلام آباد (نسٹ) کے لیے 9 ملین ڈالر عطیہ کرنے والے پاکستانی نژاد تاجر تنویر احمد سے بھی ملاقات کی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ منیر احمد کے عطیے سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک بنےگا،کیمپس کی توسیع ہوگی اور مستحق طلبا کو آگے آنےکا موقع ملےگا۔خیال رہےکہ تنویر احمد نے نیشنل یونیورسٹی سائنس و ٹیکنالوجی اسلام آباد میں آئی ٹی ٹاوربنانے کے لیے 9 ملین ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں