کراچی(نیوزڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے آج ہی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے افسران اور بلڈرز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا۔ہفتہ کوسندھ ہائیکورٹ میں ناظم آباد میں غیرقانونی تعمیرات کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں جج نے ایس بی سی اے کے افسران اور وکلا پر برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے کہا کہ بلڈرز، مافیاز اور ایس بی سی اے کا گٹھ جوڑ ہے، ایس بی سی اے کی نالائقی سے شہرکنکریٹ کا جنگل بن گیا ہے، ایس بی سی اے صوبہ سندھ کا کرپٹ ترین ادارہ بن گیا ہے۔















