اہم خبریں

ہم پاکستان کی سیاست کر رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

لاہور(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی )کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی سیاست کر رہے ہیں، پاکستان کیلئے ذاتی جھگڑوں سے باہر نکل کر ملک کی ترقی کیلئے کام کریں گے،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت میں استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی )کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہم پاکستان کی سیاست کر رہے ہیں ملک کے تقدس اور وقار کی خاطر پیچھے مڑکر نہیں دکھیں گے،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مل کر آگے چلنا ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان کیلئے ذاتی جھگڑوں سے باہر نکل کر ملک کی ترقی کیلئے کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں