اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے افغان عبوری سفیر سردار احمد جان شکیب نے ملاقات کی اور انہیں افغانستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے افغان عبوری سفیر سردار احمد جان شکیب نے ملاقات کی اور انہیں افغانستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔انہوں نے کہاکہ افغان عبوری سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو افغان حکومت کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ملاقات میں پاک افغان تعلقات سمیت خطےکی صورت حال پر گفتگو کی گئی، ترجمان کے مطابق ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات خطے میں امن کی ضمانت ہیں۔















