اہم خبریں

عدالتی نگرانی میں الیکشن کیلئے پی ٹی آئی کی ایک اوردرخواست دائر

پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدلیہ کے زیر نگرانی انتخابات کروانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔تحریک انصاف کے وکیل کی جانب سے ضمنی درخواست پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی۔پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔چیف جسٹس ابراہیم خان اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل پشاور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ 18 دسمبر کو پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

متعلقہ خبریں