اہم خبریں

ٹانک ،پولیس اہلکاروں کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

پشاور(نیوزڈیسک)نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) ارشد حسین نے ٹانک میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔ہفتہ کوایک بیان میں جسٹس (ر) ارشد حسین نے کہا کہ ٹانک میں پولیس جوانوں نے انتہائی جواں مردی کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، ان پولیس جوانوں کی بہادری دوسرے جوانوں کے لیے قابل تقلید ہے، خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے میں امن کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

متعلقہ خبریں