اہم خبریں

رحیم یار خان،ڈاکو18کروڑ کا سونا چھین کر فرار

رحیم یارخان(نیوزڈیسک)رحیم یارخان میں 6 مسلح ڈاکو صرافہ تاجروں سے 18 کروڑ روپے سے زائد کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی اور ڈاکوؤں کی تلاش میں شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان میں 6 مسلح ڈاکو صرافہ تاجروں سے 18 کروڑ روپے سے زائد کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔تھانہ سٹی کے علاقے اسکول بازار پل پر6 مسلح ڈاکو بیوپاریوں سےسونے سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے تاجروں کو فائرنگ کی کرکے زخمی بھی کردیا،زخمی تاجروں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں