توہین الیکشن کمیشن،عمران، فواد، اسدکو پیش ہونےکی آخری مہلت

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) ای سی پی نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان ، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسدعمر اور فواد چودھری کو پیش ہونے کی آخری مہلت دے دی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان ، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی […]
پول میں گرنے سے ایلکس کیری کی قسمت بدل گئی،پیٹ کمنز

کراچی(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ ایلیکس کیری جب سے پاکستان کے سوئمنگ پول میں گرے ہیں وہ ایک مختلف بیٹر بن گئے ہیں ،میڈیا سے گفتگو کے دوران پیٹ کمنز سے بیٹر ایلکس کی پرفارمنس سے متعلق سوال کیا گیا جس پر کمنز نے مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا […]
متحدہ علیحدگی دھمکی، وفاقی حکومت کی مداخلت، نئی حلقہ بندیوں پر تنازع برقرار، بلاول ہائوس اجلاس بے نتیجہ ختم

کراچی(نیوز ڈیسک )بلدیاتی حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات دور کرنے کے لئے بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والا اتحادی جماعتوں کا اجلاس بے نتیجہ ثابت رہا جس کے بعد پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، اجلاس کی صدارت سابق صدر آصف علی زرداری نے کی […]
یورپ بھر میں غیرمتوقع طور پر درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ ہوا،ماہرین

برسلز(نیوزڈیسک)براعظم یورپ میں عموماً موسم سرما میں سردی کی شدت کافی زیادہ ہوتی ہے مگر وہاں جنوری 2023 میں درجہ حرارت میں اضافے کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق موسمیاتی ماہرین نے بتایاکہ کم از کم 8 یورپی ممالک بشمول پولینڈ، ڈنمارک، نیدرلینڈز اور دیگر میں جنوری کی تاریخ گرم ترین دن ریکارڈ […]
ہیلتھ کارڈ کے باعث ا سٹیٹ لائف انشورنس بیٹھ جائے گا ،نور عالم خان

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہاہے کہ ہیلتھ کارڈ کے باعث ا سٹیٹ لائف انشورنس بیٹھ جائے گا کیونکہ ہیلتھ کارڈ کے ڈرامے کے بعد ایک اسپتال نے3،3اسپتال بنانے شروع کردئیے ہیں،منگل کو چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نور عالم خان کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں کامرس ڈویژن کے2019-20 کے […]
اردن، سبزیوں کے کھیت میں آگ لگنے سے 5 پاکستانی شہری جاں بحق

عمان (نیوزڈیسک)اردن کی وادی میں واقع کھیت میں علی الصبح آگ لگنے سے پاکستانی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اردن کی پولیس نے بتایاکہ دو خیموں میں آگ لگنے سے 3 لڑکیاں اور ان کے والدین جاں بحق ہوئے۔یہ حادثہ مغربی اردن کے علاقے غور المذرا میں پیش آیا جہاں سبزیاں […]
فی تولہ سونے کی قیمت میں 500روپے کا اضافہ

کرا چی ( نیوز ڈیسک)فی تولہ سونے کی قیمت میں 500روپے کا اضافہ ہو گیا،فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک ایک لاکھ 87 ہزار 700 روپے ہوگئی،10گرام سونے کی قیمت میں 428روپے کااضافہ ہوا،10گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 60 ہزار 922 روپے ہوگئی۔
بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک اور روسی شہری کی لاش برآمد

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت کی ریاست اڑیسہ میں ایک اور روسی شہری مردہ حالت میں پایا گیا، پولیس نے مشرقی علاقے میں ایک چھوٹے بحری جہاز سے لاش برآمد کرلی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملیاکوف سرگئی بحری جہازایم وی الداناح کا چیف انجینئر تھا، یہ جہاز چٹاگانگ سے ممبئی کی طرف سفر کر رہا تھا۔آج […]
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو رہا کردیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو رہا کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی،اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،اعظم سواتی کو سب جیل قرار دیے […]
قومی ٹیم کے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق بھی فلو کا شکار ہو گئے

کراچی(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی فلو کا شکار ہوگئے،پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا منیجر نے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے فلو میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی، ثقلین مشتاق وائرل انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ روزاسٹیڈیم نہیں آئے، یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور […]