اہم خبریں

پول میں گرنے سے ایلکس کیری کی قسمت بدل گئی،پیٹ کمنز

کراچی(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ ایلیکس کیری جب سے پاکستان کے سوئمنگ پول میں گرے ہیں وہ ایک مختلف بیٹر بن گئے ہیں ،میڈیا سے گفتگو کے دوران پیٹ کمنز سے بیٹر ایلکس کی پرفارمنس سے متعلق سوال کیا گیا جس پر کمنز نے مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سوئمنگ پول میں گرنے کے واقعے نے ایلکس کیری کی قسمت بدل دی،انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان میں جب وہ سوئمنگ پول میں گرے تب سے وہ ایک مختلف بیٹر بن گئے، تب سے وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 60کی ایوریج سے کھیل رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں