اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہاہے کہ ہیلتھ کارڈ کے باعث ا سٹیٹ لائف انشورنس بیٹھ جائے گا کیونکہ ہیلتھ کارڈ کے ڈرامے کے بعد ایک اسپتال نے3،3اسپتال بنانے شروع کردئیے ہیں،منگل کو چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نور عالم خان کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں کامرس ڈویژن کے2019-20 کے آڈٹ پیراز زیر غورآئے،اس موقع پر نورعالم خان نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ کے ڈرامے کے بعد ایک اسپتال نے3،3اسپتال بنانے شروع کردئیے ہیں،ہیلتھ کارڈ کے باعث ا سٹیٹ لائف انشورنس بیٹھ جائے گا ،انہوں نے کہاکہ اسٹیٹ لائف کی صورتحال کے حوالے سے3صفحوں کی فیکٹ شیٹ فراہم کریں۔