اہم خبریں

گوجرانوالہ میں ولیمے کے دن دلہن کو قتل کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

گوجرانوالہ (اے بی این نیوز)گوجرانوالہ میں ولیمے کے دن دلہن کو قتل کرنے کے کیس کا مرکزی ملزم سرفراز مبینہ پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

سی سی ڈی کے مطابق مدو خلیل روڈ پر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد نے سی سی ڈی اہلکاروں کو دیکھ کر فائرنگ کی، اس دوران ملزمان کا ایک ساتھی زخمی ہوا اور 3 فرار ہو گئے۔

سی سی ڈی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت سرفراز کے نام سے ہوئی جو اسپتال منتقل کرنے کے دوران دم توڑ گیا۔

ہلاک ہونے والے ملزم سرفراز سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ واقعے کے بعد کراچی فرار ہو گیا تھا، سی سی ڈی کی ٹیموں نے سندھ اور بلوچستان میں ملزم کا تعاقب کیا۔

سی سی ڈی کے مطابق ملزم گوجرانوالہ واپس پہنچا تھا، جس کے ساتھی حمزہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں نامزد ملزمہ پہلے ہی گرفتار ہے۔

واضح رہے کہ ملزم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی کے گھر والوں نے رشتے سے انکار کر دیا تھا جس پر اس نے لڑکی کو اس کے ولیمے والے دن قتل کر دیا تھا۔
مزیدپڑھیں: خاتون کو قابل اعتراض ویڈیوز اور واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے ہراسا ں کرنے والا ملزم گرفتار

متعلقہ خبریں