اہم خبریں

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کردی ہیں، جس کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کردیا گیا ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے مقرر کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 377 روپے 91 پیسے پر برقرار رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 29 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 402 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا اور یہ 2 نومبر تک نافذ العمل رہیں گی۔
مزیدپڑھیں: حکومت کا پیٹرول مہنگا کرنے، ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان

متعلقہ خبریں